ایکنا نیوز- لندن کے روزنامه «القدس العربی» کے مطابق ترکی کے دیانت فاونڈیشن کے نمایندے «مظهر بیلگین» کا کہنا ہے کہ ترکی میں ایک سواسی زبانوں میں قرآنی ترجمے پر کام کیا جارہا ہے
انکا کہنا تھا کہ دنیا میں 180 اہم زبانیں قابل ذکر ہیں اور انہیں زبانوں میں قرآنی ترجمے پر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
بیلگین نے امیدظاہر کی ہے کہ یہ پروجیکٹ جلد مکمل ہوگا
انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی اس فاونڈیشن کے تحت انگریزی، فرنچ، روسی، اسپینش، قرقیزی، بلغاری، قزاقی، بوسنیایی زبانوں میں ترجمہ پر کام مکمل ہوچکا ہے.