قم؛ «حضرت رقیه(س)» قرآنی مرکز کا تحقیقی قرآنی مقابلہ

IQNA

قم؛ «حضرت رقیه(س)» قرآنی مرکز کا تحقیقی قرآنی مقابلہ

7:15 - March 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500451
بین الاقوامی گروپ: «حضرت رقیه(س)» قرآنی مرکز کے تعاون سے پہلا قرآنی تحقیقی مقابلہ منعقد کیا جارہا ہے

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «قاف»کے مطابق،«حضرت رقیه(س)» قرآنی مرکزجوقم میں سعودی عرب کے شیعوں کا مرکز ہے قرآنی تحقیقی مقابلہ منعقد کررہا ہے

مذکورہ مرکز کے مطابق مقابلوں میں مختلف موضوعات جیسے «تجوید»، «حفظ قرآن»، «نفسیات، تدریسی حوصلہ افزائی کے طریقے » اور «قاری و حافظ کی قرآنی شخصیت» پر مقالہ لکھا جاسکتا ہے اور دیگر موضوعات بھی زیر غور ہیں.


قرآنی شعبوں میں اہل قلم کی حوصلہ افزائی ان مقابلوں کا مقصد بتایا جاتا ہے

«حضرت رقیه(س)» قرآنی مرکز (سال 2007 ) میں سعودی شیعوں کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جسکا مقصد قرآنی کلچر عام کرنا اور عرب زبان افراد کے لیے قرآت اور تجوید کی کلاسوں کا اجرا ہے

«حضرت رقیه(س)» قرآنی مرکز میں اس وقت تدریس قرآن مجید، تجوید، ترتیل، حفظ اور دیگر قرآنی کلاسز منعقد کی جارہی ہیں.


3482554

نظرات بینندگان
captcha