امریکن مسلم لیڈرز: امریکہ؛ اسلام مخالف نعرے اور دعوے مسلمانوں پر حملے کی اہم وجوہات

IQNA

امریکن مسلم لیڈرز: امریکہ؛ اسلام مخالف نعرے اور دعوے مسلمانوں پر حملے کی اہم وجوہات

7:17 - March 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3500452
بین الاقوامی گروپ: امریکی مسلم رہنماوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کے اسلام مخالف نعروں کو امریکی مسلمانوں پر حملوں میں تیزی کا باعث قرار دیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «ENewsPF» کے مطابق امریکن مسلم کونسل کے رہنماوں نے واشنگٹن میں منعقدہ نشست سے خطاب میں ڈونالڈٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے متعصبانہ بیانات پر معافی مانگے۔

ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے دن سی این این سے گفتگو میں کہا تھا « میں سمجھتا ہوں اسلام ہم سے نفرت کرتا ہے ناقابل یقین نفرت»


مسلم کونسل نے ٹرمپ کے بیانات کو اختلافات کا باعث قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا کہ ڈونالڈ ٹرمپ مسلح فورسز میں موجود مسلمان، مسلم ڈاکٹرز،مسلم افسران ، مسلمان خواتین اور مسلمان طلبا جنکو ان بیانات کی وجہ سے حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہیں ان سب سے معافی مانگنی چاہیے

مسلم کونسل کے مطابق ان بیانات کی وجہ سے لاکھوں مسلمانوں کو حملوں کا سامنا ہیں اور ایک تازہ ترین سروے میں ثابت ہوا ہے کہ سال ۲۰۱۵ سے  ان حملوں میں سات فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔


3482514

نظرات بینندگان
captcha