ایکنا نیوز- عرب امارات نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق دبیی ایوارڑ انٹرنیشنل مرکز کے تعاون سے مقابلے کے لیے ناموں کا اندراج شروع ہوچکا ہے اور خواہشمند افراد دس اپریل تک نام لکھوا سکتے ہیں.
«خوبصورت ترین ترتیل» پانچ کیٹگریز میں منعقد ہوگا جنمیں تیرہ سے سے کم عمر کے بچے، تیرہ سے پچیس سال ، امام مساجد، اذان و اقامہ کے مقابلے شامل ہیں.
مقابلوں کی کمیٹی کے انچارج محمد عبدالرحیم سلطان العلماء کا کہنا ہے کہ عرب امارات کے مختلف شہروں سے خواہشمند زاتی طور پر رجوع کرکے یا انٹر نیٹ کے زریعے سے نام لکھوا سکتے ہیں
«خوبصورت ترین ترتیل» کا مقدماتی مرحلہ سولہ اپریل کو منعقدہوگا اور منتخب قاریوں کے درمیان مقابلہ تیس اپریل سے چار مئی تک منعقد کیا جائےگا جبکہ تقسیم انعامات کی تقریب سترہ میی کو منعقد ہوگی
مقابلوں میں کامیاب قاریوں کو قیمتی انعامات دیے جائیں گے.