سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ و حج زائرین پر ٹیکس عائد کردیا

IQNA

سعودی عرب نے پاکستانی عمرہ و حج زائرین پر ٹیکس عائد کردیا

13:26 - March 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500465
بین الاقوامی گروپ: سعودی عرب کی حکومت نے پاکستان سے آنے والے عمرہ و حج زائرین پر ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس عائد کردیا ۔

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پاکستان سے حجاز مقدس جانے والے عمرہ و حج زائرین پر ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس کی مد میں 90 ریال کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ یکم مارچ 2016 کے بعد جتنے بھی پاکستانی زائرین جدہ یا ریاض کے ایئرپورٹ پر پہنچتے ہیں تو ان سے 90 ریال اضافی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے اور اسی طرح واپسی پر بھی 90 ریال کا ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔ اگر کسی زائر نے ریٹرن ٹکٹ کروارکھی ہو تو اس سے ایئرپورٹ بلڈنگ ٹیکس کی مد میں 150 ریال اضافی ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔


نظرات بینندگان
captcha