سعودی عرب کی لبنان کو بھی عراق، شام اور یمن کی طرح بحران میں مبتلا کرنے کی مذموم کوشش

IQNA

سعودی عرب کی لبنان کو بھی عراق، شام اور یمن کی طرح بحران میں مبتلا کرنے کی مذموم کوشش

14:51 - March 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3500470
بین الاقوامی گروپ:حزب اللہ رہنما شیخ نبیل قاووق نے امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں سعودی عرب کے فتنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، لبنان کو بھی عراق، شام اور یمن کی طرح بحران میں مبتلا کرنے کی ناکام اور مذموم کوشش کررہاہے۔

ایکنا نیوز- مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی اجرائی کونسل کے سربراہ شیخ نبیل قاووق نے امریکہ اور اسرائیل کی نیابت میں سعودی عرب کے فتنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب، لبنان کو بھی عراق، شام اور یمن کی طرح بحران میں مبتلا کرنے کی ناکام اور مذموم کوشش کررہاہے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے لبنان کے قومی اتحاد ، امن و سلامتی کو نشانہ بنایا ہے سعودی عرب لبنانیوں کو ایکدوسرے کے خلاف اکسا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب نے خلیج فارس تعاون کونسل اور عرب لیگ میں گھناؤنی سازشیں کرکے عربوں کو داخلی جنگ میں دھکیل رہا ہے اور یہ وہی چیز ہے جو امریکہ اور اسرائیل چاہتے ہیں۔ شیخ نبیل قاووق نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے سعودی عرب کو بھی اسرائیل اور امریکہ کی طرح شکست  نصیب ہوگی اور بڑے شیطان کی طرح چھوٹے شیطان کو بھی پشیمانی کا سامنا کرنا پڑےگا۔

نظرات بینندگان
captcha