کینیڈا؛ اسلام شناسی کے لیے طلبا کی کاوش

IQNA

کینیڈا؛ اسلام شناسی کے لیے طلبا کی کاوش

10:49 - March 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500475
بین الاقوامی گروپ: ٹورنٹو کی «رایرسن» یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے ہفتہ اسلام شناسی مہم شروع کیا گیا

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Eyeopener»،کے مطابق«رایرسن» یونیورسٹی میں اسلامی شناسی کے لیے «میری مسلمانی» (#MyMuslimness) مہم منعقد کیا گیا جس کا مقصد ایک مسلمان کی خصوصیات کو پیش کرنا تھا۔

ہفتہ اسلامی شناسی مہم میں قرآن مجید کاتعارف ، بقا ئے باہمی اور اسلامی فرد کی خصوصیات اور کردار کو نمایاں کرنا دیگر مقاصد میں شامل ہیں۔

علمی نشست، نمائش فلم کے علاوہ احادیث نبوی(ص) کا تحایف شرکاء کو پیش کیا گیا

طلبا کا کہنا تھا کہ اس سے مسلمان اور اسلام کی درست پہچان میں آسانی ہوگی۔

مہم کی انچارج نوشابه فاطمه کا کہنا تھا کہ اس مہم میں دیگر غیر مسلم طلبا کا زوق وشوق اور یونیورسٹی انتظامیہ کا تعاون قابل تعریف تھا

فاطمہ نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران دیگر مذاہب اور مکاتیب فکر سے تعلقات میں اضافہ ہوا اور اس حوالے سے دیگر پروگراموں کا اجرا بھی ممکن بنایاگیا ہے۔


3483253

نظرات بینندگان
captcha