ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «Independent Mail»،کے مطابق کلمسون کے جمعیت اسلامی کی جانب سے ہفتہ وار اسلامی شناسی نشستوں کا اہتمام کیا گیا ہے
جمعیت اسلامی کے رکن ندال مفلح کا کہنا ہے کہ غیر مسلموں کے جانب سے اٹھائے گیے سوالات کے جوابات دینے کے لیے مذکور اقدام اٹھایا گیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ امید کی جاتی ہے کہ لوگ ٹی وی ٹاک شوز کی بجائے یہاں آ کر ان سے اسلام کے بارے میں حقایق سنیں گے۔
اگلے ہفتے سے شروع ہونے والی نشست آٹھ ہفتے تک جاری رہے گی اور نشست کا وقت تیس منٹ پر مشتمل ہوگا۔
قابل ذکر ہے کہ کلمسون کے جمعیت اسلامی گروپ کا قیام 1980 کو عمل میں لایا گیا تھا۔