پاکستان؛ مسلم مخالف ثقافتی یلغار کے حوالے سے علمی نشست کا اہتمام

IQNA

پاکستان؛ مسلم مخالف ثقافتی یلغار کے حوالے سے علمی نشست کا اہتمام

8:17 - March 19, 2016
خبر کا کوڈ: 3500490
بین الاقوامی گروپ: بے حیائی کے سیلاب کی ثقافتی وجوہات اور راہ حل کے عنوان پر سیمینار آج کوئٹہ میں منعقد ہورہا ہے

ایکنا نیوز- مسلمانوں پر ثقافتی یلغار اور عصر حاضر کے چیلنجز سے آگاهی کیلئے منتظرین مہدی کی جانب سے سمینار بعنوان" بے حیائی کے سیلاب کی ثقافتی وجوہات اور راہ حل" کا اہتمام کیا گیا ہے۔

سمینار میں ان سوالات پر بحث هو گی:


۱: دور حاضر کی نئی نسل کے شناختی خاکے میں بے حیائی کا جو رنگ بهرا جا رہا هے اسکے کیا اهداف ہیں؟


۲: اس طوفان بدتمیزی کے سلسلے میں هماری آگاہ جوان نسل کیا کر سکتی ہے؟


۳: هماری دینی قومی اقدار اور سیکولر لبرل اقدار میں بنیادی فرق ؟


۴: چہل دختران جیسی مایہ ناز تاریخ رکهنے والی قوم کو ٹیبلو ڈانس کی طرف کیوں لیجایا جا رہا ہے؟!!!


سیمینار آج 4:00 بجے بمقام : میجر نادر آڈیٹوریم ہال حسن موسی گرلز  کالج گلستان ٹاون کوئٹہ کینٹ میں منعقد ہورہا ہے ۔علامہ سیدحمد کاظمی مذکور سیمینار سے خطاب کریں گے۔
نظرات بینندگان
captcha