ایران عربوں کا دشمن نہیں /ایران سے مذکرات اور دوستی کی ضرورت ہے۔سابق سیکریٹری جنرل عرب لیگ عمرو موسی

IQNA

ایران عربوں کا دشمن نہیں /ایران سے مذکرات اور دوستی کی ضرورت ہے۔سابق سیکریٹری جنرل عرب لیگ عمرو موسی

9:07 - April 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3500516
بین الاقوامی گروپ: تاریخی دشمنی عربوں اور اسرائیل کے درمیان پائی جاتی ہے اور اسرائیل ہی عربوں کا دشمن ہے

ایکنا نیوز-سحرٹی وی کے مطابق عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل عمر موسی نے قاہرہ میں ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عرب ممالک کا دشمن نہیں ہے اور ان ممالک کو چاہئے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کریں۔ انھوں نے کہا کہ تاریخی دشمنی عربوں اور اسرائیل کے درمیان پائی جاتی ہے اور اسرائیل ہی عربوں کا دشمن ہے اس لئے عرب ممالک کو چاہئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو اپنا دشمن نہ سمجھیں اور اس کے ساتھ مذاکرات کریں۔

عرب لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل نے ثالثی کی حیثیت سے عمان کی کوششوں کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ عمان، خلیج فارس کے علاقے میں قیام امن کے سلسلے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اس رو سے وہ علاقے کا ایک ایسا اہم عرب ملک شمار ہوتا ہے جو اپنے پڑوس کی صورت حال کو بخوبی سمجھتا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha