ایکنا نیوز- خاتون جنت جناب فاطمة الزہراؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر عالم اسلام کو ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے امام جمعہ سید ہاشم موسوی نےکہا کہ جناب سیدہ ؑ تمام انسانیت کے لیے بہترین آیڈیل ہیں اور آپ صنف نازک کے ہر کردار بیٹی، مادر، بہو اور زوجہ وغیرہ کی صورت میں کمال و عظمت کے اعلیٰ درجے پر فائز تھیں جنہوں نے اپنی سیرت سے عالم نسواں کی نجات و ہدایت اور حقیقی مقام و منزلت کے لئے راہ عمل کا تعین کیا۔
سیدة النساءالعالمین حضرت فاطمة الزہرا سلام اللہ علیھا کے یوم ولادت باسعادت کے حوالے سےپیروان اہل بیت کے اہتمام سے پاکستان کے مختلف مقامات پر امام بارگاہوں ، مساجد اور گھروں پر یوم مادر کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، کوئٹہ شہر میں میلاد سبیلوں کا بھی انتظام دیکھنے میں آیا جبکہ محافل جشن میں سیرت فاطمہؑ کے حوالے سے اظہار خیال کیا گیا
اس دن کے حوالے سے مختلف ٹی چینلوں پر علماء نے حضرت فاطمة الزہرا ؑ کی شان و عظمت اور فضائل پر سیر حاصل تقریریں کیں اور آپ کی سیرت کو کامیابی کا راستہ قرار دیا۔