رہبر انقلاب اسلامی نے تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کی فتح کی نوید دی تھی: حسن نصراللہ

IQNA

رہبر انقلاب اسلامی نے تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کی فتح کی نوید دی تھی: حسن نصراللہ

14:26 - April 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3500529
بین الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی نے صیہونی حکومت کے ساتھ تینتیس روزہ جنگ میں حزب اللہ کی فتح کی نوید دی تھی۔

ایکنا نیوز- سحرٹی وی- سید حسن نصراللہ نے ہفتے کے روز لبنان کے المنار ٹی وی سے بات چیت میں صیہونی حکومت کے ساتھ تینتیس روزہ جنگ کے پہلے ہفتے میں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اس پیغام میں اس جنگ میں حزب اللہ کی فتح اور اس کے ایک علاقائی طاقت میں تبدیل ہونے کی نوید دی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان تینتیس روزہ جنگ دو ہزار چھے میں شروع ہوئی تھی جو چودہ اگست دو ہزار چھے تک جاری رہی اور سلامتی کونسل کی قرارداد سترہ سو ایک کی منظوری سے اس کا خاتمہ ہوا۔


نظرات بینندگان
captcha