ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الوطن» کے مطابق مفتی «شوقی علام» نے شیعوں کے ساتھ اتحاد کو انتہا پسندی اوردہشت گردی سے مقابلے کے لیے ضروری قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امت میں وحدت اہم ضرورت ہے
انکا کہنا تھا کہ شیعوں کے ساتھ ہم آہنگی،وحدت اور اچھے تعلقات ضروری
ہے اور شیعہ سنی کے درمیان شدت پسندوں کو روکنے کے لیے مسالک میں وحدت کی اشد
ضرورت ہے تاکہ بیگناہوں کا خون بہانا بند کیا جاسکے
انہوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی کے لیے بھی شیعہ سنی وحدت اہم ہے
مفتی شوقی نے کہا کہ دارالفتوی کے تعاون سے عالمی سطح پر اقلیتوں کے ساتھ بھی ہم آہنگی کی کوشش کی جارہی ہے
مفتی اعظم مصر اس حال میں شیعہ سنی وحدت پر تاکید کررہے ہیں جہاں دوسری جانب شیخ الازھر اور جامعہ الازھر کے بعض دیگر علما گاہے بگاہے شیعوں اور اسلامی جمہوریہ ایران پر سخت نکتہ چینی بھی کرتے آرہے ہیں