ایکنا نیوز- روزنامه «سنڈے ایکسپریس» کے مطابق ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد فرانس، ایران کے لیے اپنی پروازوں کا آغاز کرچکا ہے اور ائیرلاین کی جانب سے تاکید کی گئی ہے کہ ایران جانے والی ائیرہوسٹس اسلامی روایات کے مطابق حجاب کی پابندی کریں
اگرچہ اس حوالے سے بعض ا ئیرہوسٹس خواتین نے اعتراضات بھی کیے ہیں.
ائیرہوسٹس
الا ئنس کی صدر فلور آریگی نے کہا ہے کہ اگر چہ اس قانون یا حکم پر ہم اعتراض نہیں
کرسکتے مگر ایران جانے سے ہم انکار کرسکتے ہیں
ائیرلاین لیبر الاینس کے سربراہ کریستوف پیه کے مطابق پیرس – تہران پرواز میں لازمی قرار دیا گیا ہے جسکے مطابق جہاز سے باہر آتے ہوئے ائیرہوسٹس اور دیگر خواتین اسٹاف اسلامی لباس اور حجاب کے ساتھ باہر آئیں گی
انکا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ایرہوسٹیسوں سے مشاورت جاری
ہے اور اس کے لیے رضامند ایرہوسٹس خواتین کو ان پروازوں میں منتخب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں اور اس سے قبل
سعودی عرب کے لیے پراوزوں میں بھی یہ کام جاری ہے