ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «yenisafak.com» کے مطابق ترکی کی دیانت پارٹی کے نائب صدر حسن کامل یلماز نے کہا کہ ترکی میں قرآنی سہولیات فراہم کرنے سے حافظان قرآن کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے
انکا کہنا تھا کہ حفظ قرآن کے آغاز کے لیے بہترین وقت چار سال کی عمر ہے.
حسن کامل یلماز حفظ قرآن کے اسپشل پروگرام «کوجالی» سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت ترکی میں ایک سو اکیس ہزار سے زائد حافظ قرآن موجود ہیں جنمیں سے نصف کے لگ بھگ حافظ حضرات دیانت پارٹی سے وابستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 121 هزار 294 حافظوں کو سند جاری کیا جاچکا ہے جبکہ عام شہریوں میں بھی 525 ترک باشندے حافظ قرآن کا اعزاز رکھتے ہیں
یلماز نے کہا : ترکی کے لوگ حسن قرآت میں خاص شوق و زوق رکھتے ہیں اور جولوگ پڑھنا نہیں جانتے وہ دوسروں سے مدد لیتے ہیں۔