ذرائع کے مطابق حملہ آورکی شناخت ناجم لاشورائی کے نام سے ہوئی ہے جو برسلز حملوں میں اپنے دوسرے ساتھی ابراہیم البکروی کے ساتھ شامل تھا جب کہ گزشتہ سال پیرس میں ہونے والے بم دھماکوں میں بھی اس کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تھے۔
واضح رہے کہ 22 مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایئرپورٹ، میٹرواسٹیشن اور شاہی محل کے قریب 4 بم دھماکوں میں 34 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔