مسجد الحرام کے خطبے کا فارسی ترجمہ،وہابیت کی ترویج کی جانب اہم قدم

IQNA

مسجد الحرام کے خطبے کا فارسی ترجمہ،وہابیت کی ترویج کی جانب اہم قدم

13:50 - April 11, 2016
خبر کا کوڈ: 3500568
بین الاقوامی گروپ: آل سعود کی جانب سے تازہ اقدام میں وہابیت اور شدت پسندانہ افکار کی ترویج کے لیے مسجد الحرام کے خطبوں کو فارسی میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ایکنا نیوز- اماراتی اخبار «البیان» کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے دنیا میں وہابی شدت پسندانہ افکار کی ترویج کے لیے مسجد الحرام کے خطبوں کو فارسی میں ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

سعودی نیوز ایجنسی (واس) کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد النبی(ص) کے شعبہ ترجمہ کی جانب سے مسجد الحرام خطبوں کا انگریزی،فرنچ اور انڈونیشین زبانوں کے علاوہ آیندہ سے فارسی زبان میں بھی ترجمہ کیا جا ئے گا

ٹرانسلیشن شعبے کے سربراہ «ولید الصقعبی» کا کہنا ہے کہ ادارے کے تعاون سے فریکونسی «200 ایف ایم اور 95 ایم آتش زاد» پر خطبے کو فارسی میں نشر کرنے کا اہتمام کیا گیاہے

انکا کہناہے کہ اس اقدام کا مقصد فارسی زبان زا ئرین کو مستفید کرانا ہے!

آل سعود مبلغین جنکے خطبوں سے ہزاروں جوان اب تک شام اور دیگر ممالک میں شدت پسندوں سے ملحق ہوچکے ہیں انکا دعوی ہے کہ انکے خطبے حقیقی اور اعتدال پسند اسلام کے تعارف کا زریعہ ہیں

منا واقعے میں سینکڑوں فارسی زبانوں کی ہلاکت میں ملوث سعودی حکام اگر انکی سیکورٹی اور سہولیات کو بہتر بنانے پر توجہ دیں تو زیادہ مناسب رہے گا بجایے  شدت پسندانہ افکار کی ترویج پر وقت ضایع کرنے کا۔

3487541


نظرات بینندگان
captcha