بین الاقوامی گروپ: ملائیشیاء کی حکومت کی جانب سے دنیا کی پہلی اسلامی ہوا باز کمپنی ریان ائیر کی سروس کو معطل کر دیا گیا ہے
ایکنا نیوز- روزنامہ قدرت کے مطابق دنیا کی پہلی اسلامی ائیر لائن ریان ائیر کی سروس 3 ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیاء کی حکومت کی جانب سے دنیا کی پہلی اسلامی ہوا باز کمپنی ریان ائیر کی سروس کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ریان ائیر کی سروس کو 3 ماہ کیلئے معطل کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت دی گئی ہے کہ ریان ائیر کی جانب سے کئی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ اسی باعث کمپنی کی سروس کو 3 ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا ہے