ایکنا نیوز سے گفتگو میں عالمی شہرت یافتہ قاری «شیخ محمد عبدالوهاب طنطاوی» نے مصری مقابلوں میں ایران کو دعوت نہ دینے پر ناراضگی کا اظھار کیا ۔ انکا کہنا تھا: مجھےسمجھ نہیں آرہا کہ مصر کی وزارت اوقاف نے ایسا کیوں کیا ؟
طنطاوی نے کہا کہ: «ہم اور ایرانی قاری ساے ایک مسلمان اور خدا کے ماننے والے ہیں اور وزارت اوقاف نے قرآنی مقابلوں میں کیوں ایرانی قاریوں کو دعوت نہیں دی ، اسکو سمجھنا مشکل ہے».
انہوں نے کہا کہ ایران سیاسی مسائل سے ہٹ کر ہر سال مصر قاریوں اور ججز کو دعوت دیتا ہے اور میں خود کئی بار دعوت پر ایران آچکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مسایل سے ہٹ کر قرآن مجید سب کو متحد کرتا ہے اور ایرانی قاریوں کی صلاحیت سے کسی کو انکار نہیں اور انکی موجودگی مقابلے کے معیار کو بڑھا دیتی ہے
مصر کے شہر «شرم الشیخ» میں تیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے جاری ہیں اور مصر نے غیر متوقع طور پر سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے ایران،ترکی اور قطر کو دعوت دینے سے گریز کیا
دوسری جانب ایران میں منعقدہ تمام بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں سیاسی مسایل سے ہٹ کرمصر سمیت تمام اسلامی ممالک کو بلاتفریق دعوت دی جاتی ہے۔