ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «وٹو» کے مطابق مصر میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے اختتام پر کامیاب طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا
مصر کے شہر «شرم الشیخ» میں شروع ہونے والے مقابلوں میں میزبان ملک کے حصے میں اہم پوزیشنیں آئی ہیں
جوانوں کے درمیان حفظ مکمل قرآن مجید میں مصر کے صوبہ اسماعیلیہ کے «احمد یسری محمد» اٹھانوے سے زاید نمبر کے ساتھ اول جبکہ الجزایر کے «عبدالمنعم القصراوی»، دوم اور الجزایر کے «احمد حرکات» سوم جبکہ «محمد مردان» چہارم پوزیشن لینے میں کامیاب قرار پایے ہیں
پندرہ پاروں کے
حفظ مقابلوں میں امریکہ کے «احمد محمد
حسن» برونایی کے «محمد بن حاج علی اکبر»
دوم اور افریقن ملک مالی کے «تیجانی جابی»
مقام سوم حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے
نوجوانوں کے حفظ مکمل قرآن میں مصرکی نو سالہ طالبہ «آلاء محمد»، مصر ہی کے دس سالہ طالب علم «بلال محمد السید جمعه»، اور انڈونیشاء کے سات سالہ طالب علم «موسی ابوحنفی» سوم قرار پائے
اختتامی تقریب میں مصر کے وزیر اوقاف «محمد مختار جمعه» نے کامیاب طلباء میں انعامات تقسیم کیے
3488466