راولپنڈی؛ محفل حسن قرآت کا انعقاد

IQNA

راولپنڈی؛ محفل حسن قرآت کا انعقاد

9:44 - April 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500595
بین الاقوامی گروپ: تیسویں قرآنی محفل حسن قرآت « پاکستان معاشرے میں وحدت » کے عنوان سے منعقد کی گئی

ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت اور تعلقات اسلامی کے مطابق « پاکستان معاشرے میں وحدت » کے عنوان سے خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی، اسلام اباد کے جی نائن ایریے میں واقع مدرسہ مدینتہ العلم اور چکلالہ میں واقع مدرسہ تدریس القرآن کے تعاون سے خانہ فرہنگ کے ہال میں محفل حسن قرآت منعقد کی گئی ۔

ہر مہینے شہر کے مختلف علاقوں میں منعقد ہونے والی محفل حسن قرآت میں مذکورہ مدارس اور حسن قرآت کے شوقین اہل علم اور طلباء کی بڑی تعداد پروگرام میں شریک تھی
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جسکے بعد نعت بحضور سرور کونین پیش کی گئی

خانہ فرہنگ کے ڈایریکٹر علی‌ آقا نوری نے پروگرام کے معیار کو بہتر بنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت ہے کہ ایسی محفلوں کا انعقاد شہر کے ہر علاقے میں ضروری ہے

انہوں نے رسول اکرم(ص) کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قرآن ہی کی بدولت عزت اور سربلندی نصیب ہوتی ہے۔

3488364
نظرات بینندگان
captcha