وفاق المدارس کو دنیا کا سب سے بڑا قرآنی ایوارڑ

IQNA

وفاق المدارس کو دنیا کا سب سے بڑا قرآنی ایوارڑ

13:40 - April 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3500669
سعودی عرب کی جانب سے وفاق المدارس کو حفظ قرآن کے شعبے میں اعلی کارکردگی پر " خدمت قرآن کریم بین الاقوامی ایوارڑ " دیا گیا

ایکنا نیوز- روزنامه امت کراچی کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے سال 2014 کے لیے وفاق المدارس کو حفظ قرآن کے شعبے میں اعلی کارکردگی پر " خدمت قرآن کریم بین الاقوامی ایوارڑ " دیا گیا۔

وفاق المدارس کو هر سال ساٹھ هزار سے زائد حافظ قرآن کی تربیت پر یه ایوارڑ دیا گیا هے اور جده میں گورنر مکه کے هاتھوں ایک تقریب میں وفاق المدارس کے سیکریٹری مولانا حنیف جالندھری کو یه ایوارڑ پیش کیا گیا ۔تقریب میں عالم اسلام کے مختلف اهم شخصیات بھی شریک تھیں۔

سال ۲۰۱۴ میں تریسٹھ هزار حافظ میں سے پندره هزار حافظات بچیاں بھی شامل هیں۔ یه اعزاز سب سے زیاده حفاظ تیار کرنے پر وفاق المدارس پاکستان کو دیا گیا هے ۔

نظرات بینندگان
captcha