یکم مئی ؛ نامور فلاسفر اور روشن فکر عالم دین استاد شہید مطہری کا یوم شہادت

IQNA

یکم مئی ؛ نامور فلاسفر اور روشن فکر عالم دین استاد شہید مطہری کا یوم شہادت

9:13 - May 01, 2016
خبر کا کوڈ: 3500699
بین الاقوامی گروپ: یکم میی کو یوم شہادت استاد مرتضی مطہری کے حوالے سے یوم معلم منایا جاتا ہے

ایکنا نیوز- یوم استاد مطہری کے حوالے سے ایک مختصر نظر حالات زندگی پر ڈالتے ہیں ۔ استاد شہید مطہری 13 بہمن 1298 ہجری شمسی مطابق 12 جمادی الاول 1338ہجری قمری کو قریہ فریمان کے ایک روحانی خانوادہ میں پیدا ہوۓ جو مشہد مقدس سے 75 کلو میٹرپر واقع ہے

اپنے بچپن کے دوران گھر ہی میں ابتدائی تعلیم حاصل کی ۔12 سال کی عمر میں حوزہ علمیہ مشہد مقدس تشریف لے گئے اور علوم اسلامی کی ابتدائی تعلیم کے حصول میں مشغول ہوگئے

1316 ہجری شمسی میں رضا خان کی شدید سختی اوردوستوں کی مخالفت کے باوجود عازم حوزہ علمیہ قم ہوئے۔

اسی زمانے میں آیت اللہ العظمی حاج شیخ عبد الکریم حائری بانی حوزہ علمیہ کا انتقال ہوا تھا ۔ اور حوزہ کی باگ ڈور تین بزرگ ہستیوں سید محمد حجت، سید صدرالدین صدر، وسید محمد تقی خوانساری کے ہاتھوں میں تھی ۔

15 سال قم میں اقامت کے دوران مرحوم حضرت آيۃ اللہ العظمی بروجردی سے فقہ و اصول، اور 12 سال حضرت امام خمینی (رہ) سے فلسفہ ملا صدرا، عرفان، اخلاق، اور اصول اور مرحوم سید محمد حسین طباطبائی سے فلسفہ ، الہیات ،شفای بوعلی سینا اور دوسرے دروس حاصل کئے ۔

آیت اللہ العظمی بروجردی کے قم ہجرت سے پہلے کبھی کبھی استاد شہید بروجرد جاتے تھے اور آیت اللہ بروجردی سے استفادہ کرتے تھے ۔

مؤلف شہید نے ایک مدت تک مرحوم آیت اللہ حاج علی آقا شیرازی سے اخلاق و عرفان میں معنوی استفادہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ استاد شہید نے دوسرے استادوں سے مثلامرحوم آیت اللہ سید محمد حجت سے اصول، اور مرحوم آیت اللہ سید محمد محقق داماد سے فقہ پڑھی۔

1331 ہجری شمسی میں جب آپکا شمار معروف مدرسین اور حوزہ کی مستقبل کی امید میں ہوتا تھا اس وقت آ پ نے تہران ہجرت کی اور مدرسہ مروی میں درس دینے لگے۔اور تحقیقی تالیف اور تقریر میں مشغول ہوگئے۔

1334 ہجری شمسی میں جلسہ تفسیر دانشمندان انجمن اسلامی شہید مطہری کے توسط سے تشکیل پایا ۔ اور اسی سال الہیات یونیورسٹی اور معارف اسلامی تہران یونیورسٹی میں سرگرمی کا آغاز کیا۔

1337-1338 ہجری شمسی میں جب انجمن اسلامی پزشک (ڈاکٹر) تشکیل پائی تو استاد شہید مطہری اس کے اصل مقرر تھے۔ اور 1340سے 1350 تک کی تقریر اس انجمن کے افراد پر منحصر تھی ۔اور آپ کی اہم بحثیں یادگار کے طور پر اب بھی باقی ہیں۔

1241 ہجری شمسی سے (آغاز نہضت امام خمینی (رہ) استاد شہید مطہری ایک فعال شخص کی طرح امام (رہ) کے ساتھ ساتھ تھے۔

شہید استاد "مرتضی مطری" روشن فکری کو اسلامی امت میں اتحاد و وحدت کی عملی تصویر کا اہم ترین عامل قرار دیتے تھے۔

شہید استاد آیت اللہ "مرتضی مطہری" مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت کو عالم اسلام کے اہم ترین مسائل میں سے قرار دیتے تھے اور وحدت اسلامی کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مسلمانوں کو روشن فکری کی دعوت دیتے تھے۔ بلاشبہ شہید مطہری یہ باور کرتے تھے کہ اگر مسلمان عقل و منطق کو محور قرار دیں تو دشمنان اسلام، مسلمانوں کے اتحاد کو نقصان نہیں پہنچاسکتے۔

نظرات بینندگان
captcha