ایکنا نیوز- العام چینل کے مطابق سعودی حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کی سلامتی اور حرم کے توسیعی منصوبے منصوبے کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آیندہ سے سال میں صرف ایک بار خانہ کعبہ کو آب زمزم سے غسل دیا جائے گا.
اس سے پہلے کعبه شریف کو ایک بار محرم اور پھر شعبان کے مہینے میں غسل دیا جاتا تھا.
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال مناسک کے دوران سعودی انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے افسوسناک حادثے میں ہزاروں افراد جان بحق ہویے تھے ۔
..