آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای : باہمی اتحاد و یکجہتی کی فضاء محفوظ رکھنے پر تاکید

IQNA

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای : باہمی اتحاد و یکجہتی کی فضاء محفوظ رکھنے پر تاکید

7:54 - May 09, 2016
خبر کا کوڈ: 3500746
بین الاقوامی گروپ: آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پولیس افسروں کے اجمتاع سے خطاب میں کہا کہ باہمی اتحاد و یکجہتی کو محفوظ رکھیں کیونکہ قوم کی تقسیم، ان میں اختلافات، اور گروہ بندی ایسی کاری ضربیں ہیں جو دشمن ہم پر لگانا چاہتا ہے۔

ایکنا نیوز- رہبری ویب سایٹ کے مطابق ایران کی پولیس فورس کے کمانڈروں اور اعلی افسران سے خطاب کرتے ہوئے رہبر انقلاب اسلامی نے امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ امن و امان کے بغیر لوگوں کی روز مرہ زندگی، ملک کی سائنسی، علمی اور اقتصادی سرگرمیاں نیز حکومت نہیں چل سکتی ۔ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ استقامتی معیشت کے حوالے سے کوئی بھی کام اور اندرونی صلاحیتوں پر منحصر پاکیزہ معیشت کا قیام بھی امن و سلامتی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بدامنی کی جڑوں کی تلاش کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ، پولیس کے اعلی افسران میں کردار کی سلامتی، باریک بینی اور احساس ذمہ داری کا وجود اور وزیرداخلہ کا پدرانہ سلوک، ایسا ماحول فراہم کر رہا ہے جس سے مطلوبہ اہداف تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیاد فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کے ذہنوں میں پولیس کا مثبت تصور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ بے رحمی سے پاک طاقت، اندرونی سلامتی، بروقت کارروائی، عوام سے محبت اور ان کی مدد اور قانون کی پاسداری ایسے عوامل ہیں جن کے ذریعے پولیس کے تصور کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے سینتیس سال سے جاری دشمن کی کوششوں کے باوجود ایران کی ترقی کے عمل کو بہترین اور دائمی قرار دیا اور واضح کیا کہ اسلامی حکومت نے عوام کی حمایت سے دشمن کی ناک رگڑ کر رکھ دی ہے اور ملک میں مایوسی، بد اعتمادی اور اختلافات پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام اور عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ باہمی اتحاد و یکجہتی کو محفوظ رکھیں کیونکہ قوم کی تقسیم، فرقہ بندی، اور اختلافات ایسی کاری ضربیں ہیں جو دشمن ہم پر لگانا چاہتا ہے۔

رہبر انقلاب کے خطاب سے قبل پولیس سربراہ سردار اشتری نے امن وامان اور پولیس کاکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

3495971

نظرات بینندگان
captcha