تہران میں قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے ہمراہ تقریب میں مدافعین حرم کو خراج تحسین

IQNA

تہران میں قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے ہمراہ تقریب میں مدافعین حرم کو خراج تحسین

8:59 - May 13, 2016
خبر کا کوڈ: 3500774
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے ہمراہ ایک پروگرام میں چار شہداء کی فیملی کو خراج تحسین پیش کیا گیا

ایکنا نیوز- تہران میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے پہلے دن ایک تقریب منعقد کی گئی جسمیں چار شہداء کی فیملی کو دعوت دی گئی تھی۔

مرکز قرآن و عترت اور سپاه محمد رسول الله(ص) تهران کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں شهید علی سلطان مرادی، شهید مهدی عزیزی، شهید حمیدرضا اسداللهی و شهید کمال شیرخانی، حرم و قرآن کے مدافعین کی فیملی کو مدعو کیا گیا تھا۔

معنویت سے لبریز اس پروگرام میں شهید حادثہ منا قاری محسن حاجی حسنی کارگر کے والد کو خصوصی طور پر بلایا گیا تھا۔

تقریب میں رہبر انقلاب کے نمایندے اور ادارہ اوقات کے سربراہ خصوصی حجت الاسلام والمسلمین محمدی بطور خاص شریک ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے حاشیے میں پہلی بارشہداء کی فیملیوں کے اعزازمیں پروگرام منعقد کیا گیا اور مقابلوں کے بقیہ دنوں میں بھی ہر روز شہدا کے خاندان میں سے افراد کو شرکت کی دعوت دی جائے گی ۔


3497415

نظرات بینندگان
captcha