عراق میں عزاداری کو رسمی طورپر یونیسکو میں رجسٹرڈ کرنے کی کاوش

IQNA

عراق میں عزاداری کو رسمی طورپر یونیسکو میں رجسٹرڈ کرنے کی کاوش

6:54 - May 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3500781
بین الاقوامی گروپ: فرنچ محقق نے عراق کے دورے کے موقع پراعلان کیا کہ وہ عزاداری کو ایک رسمی طور پر یونیسکو میں رجسٹرڈ کرنے کی کوشش کریں گی

ایکنا نیوز- آستانہ مقدس علوی کے مطابق فرنچ محقق محترمہ«جیرادین شاتلارد» اور فوٹو گرافرمحترمہ «آگنس مونتانری» نے حرم مطہر امام علی کا دورہ اور حکام سے ملاقات کی۔

محترمہ شاتلارد نے نجف کے دورے پر کہا کہ ثقافتی میراث کی حفاظت کے حوالے سے وہ عراق کے دورے پر ہے

اوراس وقت عراقی عوام کے رسم و رواج اور بالخصوص مقدس مقامات پر عزاداری کے حوالے سے کام رہی ہے اور انکی کوشش ہے کہ عراق میں بڑے عزاداری رسم کو رسمی طور پر یونیسکو میں رجسٹرڈ کرسکے۔


انکا کہنا تھا کہ آثار قدیمہ اور دیگر ماہرین کے لیے حرم حضرت علی(ع) انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور انہوں نے خاص طور پر اس مقام کے دورے کا انتخاب کیا اور اس حوالے سے آستانے کے حکام کا تعاون قابل تعریف ہے۔

آستانے کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ زید العکایشی دو طرفہ تعاون بڑھانے اور ثقافتی شعبوں میں تحقیقی کام پر جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔


3497481


نظرات بینندگان
captcha