تہران میں فلسطین کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

IQNA

تہران میں فلسطین کی حمایت میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

12:52 - May 15, 2016
خبر کا کوڈ: 3500790
بین الاقوامی گروپ:دارالحکومت تہران میں فلسطین کے حامی تیس ملکوں کی غیر سرکاری تنظیموں کی یونین کے اراکین کی شرکت سے اقصی سے ہم صدا کے عنوان سے اتوار سے بین الاقوامی کانفرنس تشکیل شروع ہو رہی ہے۔
 ایکنا نیوز- سحرٹی وی -کانفرنس کی تشکیل کا مقصد فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کرنا ہے۔ اس دو روزہ کانفرنس کے اختتام پر فلسطین کے مسائل اور مسجدالاقصی کے بارے میں ایک قرارداد بھی پاس کی جائے گی۔ تہران کانفرنس میں شہر واشنگٹن کے امام جمعہ محمد العاصی، حزب اللہ لبنان کی خواتین کے امور کی سربراہ محترمہ عفاف حکیم اور امریکہ و برطانیہ کے متعدد صیہونی مخالف یہودی بھی شرکت کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں لبنان، شام، ترکی،پاکستان،جنوبی افریقہ، انڈونیشیا، فلسطین اور متعدد دیگر ملکوں کے مہمان شرکت کر رہے ہیں۔ فلسطین کی حامی غیر سرکاری تنظیموں کی بین الاقوامی یونین دو ہزار ایک میں تہران میں قائم ہوئی تھی جس میں اب تک پینتیس غیر سرکاری تنظیمیں رکنیت حاصل کر چکی ہیں۔ فلسطین کی حمایت میں تہران کانفرنس کے سیکریٹری سید عبداللہ حسینی کے مطابق اس طرح کی کانفرنس کا ہر دو سال میں ایک بار دنیا کے کسی ایک ملک میں انعقاد کیا جاتا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha