تہران میں قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا چوتھا دن/ دس حافظ اور سات قاری کی قرآت

IQNA

تہران میں قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کا چوتھا دن/ دس حافظ اور سات قاری کی قرآت

6:26 - May 16, 2016
خبر کا کوڈ: 3500792
بین الاقوامی گروپ: بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کا عروج،مختلف ممالک کے قاری اور حافظ نے قرآت کے جوہر دکھائے

ایکنا نیوز- تہران میں مقابلہ حفظ و حسن قرآت جاری ہے اور گذشتہ روز حفظ میں بنگلہ دیش کے حسین تنویر ،چاڈ کے الغالی الحافظ ، انڈونیشیاء کے اکبر هادیان تاجیکستان کے مفتاح الدین، ترکی کے آهمت سارایکایا ،ایران کے مجتبی فردفانی، سیرالیون کےجالو آلفا علی ،انڈونیشیا کے محمد عبدالفقیه،نایجیریا کے محمد طاهر حسن اور تیونس کے حسن اغدیثی نے حصہ لیا۔


حسن قرآت کے مقابلوں میں ہندوستان کے قاری محمد حنیف، برطانیہ کے قاری سفراز محمد، لبنان کے قاری عبدالحسین سویدان، اٹلی کے قاری معاذ آیت العین، تنزانیہ کے قاری رجایی ایوب، بلجیم کے قاری هاشمی اور ترکی کے قاری جیحان کودال نے جوہر دکھائے۔


اس دن بھی اعزازی تلاوت کی گئی جسکی سعادت قاری عباس هاشمی نے حاصل کی ۔

تہران کے محمدرسول الله(ص) تواشیح گروپ نے تواشیح پیش کیا جبکہ اذان کی سعادت قاری سعید طوسی کو ملی ۔


3498238

نظرات بینندگان
captcha