ایکنا نیوز- تہران میں قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے فائنل مرحلے کے بعد اول تا سوم آنے والوں کا نام غیر رسمی طور پر اعلان کردیا گیا ہے.
مقام اول؛ مجتبی فردفانی- ایران
مقام دوم؛ عبدالعزیز احمد- مصر
مقام سوم محمدعلی عبدالله – آسٹریلیا
قابل ذکر ہے کہ حفظ کل قرآن مجید اور تحقیقی قرآت کے اول تا پنجم آنے والوں کو تہران میں قرآن کریم کے تینتیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے اختتامی تقریب میں انعامات دیے جائیں گے اور چہارم و پنجم آنے والوں کے ناموں کا اعلان بھی جلد متوقع ہے ۔