ایکنا نیوز- تینتیسیویں قرآنی مقابلوں کے شرکاء اور دیگر مہمان حضرات گذشتہ سالوں کی مانند آج
حسینیه امام خمینی(ره) میں رهبر معظم انقلاب کا دیدار اور ان سے ملاقات کریں گے۔
اس دیدار میں بعض قرآنی اساتذہ اور نمایان پوزیشن لینے والے قراء تلاوت کا شرف بھی حاصل کریں گے ۔
رپورٹ کے مطابق تہران میں منعقدہ تینتیسواں قرآنی مقابلہ ستّر سے زاید ممالک کے قراء کی شرکت کے بعد گذشتہ روز اختتام پذیر ہوا ۔