سلواکیہ وزیر اعظم کا اسلام مخالف موقف پر تاکید

IQNA

سلواکیہ وزیر اعظم کا اسلام مخالف موقف پر تاکید

11:22 - May 28, 2016
خبر کا کوڈ: 3500877
بین الاقوامی گروپ: سلواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو نے بار دیگر اسلام مخالف موقف پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں اسلام کے لیے کوئی جگہ نہیں

ایکنا نیوز- روزنامہ اینڈیپنڈنٹ کے مطابق سلواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو نے یورپی یونین کی صدارت سنبھالنے سے پہلے بار دیگر اسلام مخالف موقف پر تاکید کرتے ہوئے اسلام کو ناقابل برداشت قرار دیا۔

نیوز ایجنسی (TASR) سے گفتگو میں مسلم مہاجرت کے حوالے سے اظھار خیال میں فیکو کا کہنا تھا کہ شاید عجیب لگے مگر میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اسلوکیہ میں اسلام کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ سیاست دان  اس مسلے پر واضح موقف پیش کریں کیونکہ ہزاروں مسلمانوں کے لیے یہاں جگہ نہیں۔


سلواکیہ جو یورپی یونین کی سربراہی سنبھال رہا ہے  کےاس موقف پر مسلم مہاجروں کے لیے سخت پالیسی کی پیشنگوئی کی جارہی ہے۔


چیک ری پبلک، پولینڈ اور ہنگری کے ساتھ سلواکیہ بھی پناہ گزینوں پر دروازے بند کرنے کا حامی ہے۔

سلواکیہ میں مسلم کونسل نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف سلواکیہ کے مسلمان بلکہ خود ملک کے مفادات پر بھی منفی اثرات پڑیں گے۔


3501534

نظرات بینندگان
captcha