ایکنا نیوز- رمضان المبارک کے حوالے کوئٹہ شہر کے مختلف اسلامی مراکز، امام بارگاہوں اور مساجد میں قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے.
محلہ امام رضا میں واقع مدرسہ باقرالعلوم میں طلبا کے لیے اسلام شناسی کے حوالے سے کورس کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں «تفسیر قرآن» « درس احکام»« درس عقاید» اور «تاریخ» کے موضاعات پر کلاسز منعقد ہوں گی۔
کلاسز رات ۹ بجے سے شروع ہوکر ساڑھے دس بجے تک جاری رہیں گی جبکہ کلاسوں کے اختتام پر امتحان ہوگا اور نمایاں پوزیشن لینے والوں کو انعامات دیے جائیں گے۔
خواہشمند طلبا سےجلد سے جلد رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔