ایکنا نیوز- رمضان المبارک کے حوالے سے نایاب اور بہترین تلاوت نشر کرنے کا پروگرام بنایا گیا ہے
نماز مغرب کی نماز سے قبل قاریوں کی تصاویر کے ساتھ تلاوت نشر ہوگی جنمیں معروف قراء جیسے
«عبدالعظیم زاهر» اور «محمد صدیق المنشاوی»، کی تلاوت نشر ہوگی ۔
پروگرام کے ڈایریکٹر «عبدالعزیز عمران»، نے روزنامہ «الجمهوریة» سے گفتگو میں کہا :لاکھوں لوگوں کی آرزو پوری ہوگی جب وہ اول رمضان میں قاری «کامل یوسف البهتیمی» کی تلاوت سے محظوظ ہوں گے۔
دیگر قاریوں میں «محمد صدیق المنشاوی»، قاری «طه موسی حسن» جو «طه الفشنی» کے نام سے مشہور ہے کی تلاوت نشر ہوگی۔
عبدالعزیز عمران کے مطابق رمضان المبارک میں «شیخ مصطفی اسماعیل» کی تلاوت بھی نشر کرنے کا اہتمام کیا جارہا ہے
پروگرام «التلاوات النادرة»(نادر تلاوتیں) کے ڈایریکٹر کے مطابق «شیخ عبدالباسط عبدالصمد»، «شیخ محمود خلیل الحصری» اور «محمود علی البنا» کی تلاوت بھی پروگرام میں شامل ہے۔