ایکنانیوز- روزنامہ گارڈین کے مطابق دنیا میں بہت سے ممالک اس سال سخت روزے کا تجربہ کریں گے اور بعض ممالک میں روزہ بیس گھنٹے سے زائد ہوگا
لیسٹر شہر کی مسجد کے امام ابراهیم مگرا کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال ہم نے اسکا تجربہ کیا البتہ اس سال مزید سخت روزہ ہوگا
مگر مسلمان روزے سے وفاداری ثابت کرتے رہیں گے ہاں کمزور بوڑھے اور بیمار افراد روزہ رکھنے کے حوالے سے علما سے رجوع کریں گے۔

اسکاٹ لینڈ اور برطانیہ کے مسلمان ان ممالک میں شامل ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے شہر «اینورنس» کی مسجد کمیٹی کے رکن ڈاکٹر
وحید خان کے مطابق مسلمان روزہ رکھنے پر مصمم ہیں
بہت سے کارخانوں میں رمضان المبارک کےحوالے سے شفٹ تبدیل کرنے اور نماز کے اوقات میں فراغت دینے کی سہولتیں دی جاتی ہیں۔
اکثر علاقوں میں مسلمان رمضان المبارک میں اپنی چھٹیوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں البتہ اس سال بہت سے اسکولوں میں رمضان المبارک کے موقع پر امتحان آرہا ہے اور کئی اسکولوں نے شیڈول میں رد و بدل سے انکار کیا ہے۔