رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان کا اجلاس آج طلب ، پاکستان میں ایک ہی دن روزہ کا امکان

IQNA

رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان کا اجلاس آج طلب ، پاکستان میں ایک ہی دن روزہ کا امکان

13:43 - June 06, 2016
خبر کا کوڈ: 3500932
بین الاقوامی گروپ: پاکستان میں اس بار ایک ہی دن روزہ ہونے کا امکان ہے۔ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے چاند دیکھنے کیلئے اتوار کو اجلاس نہیں بلایا۔
رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان کا اجلاس آج طلب ، پاکستان میں ایک ہی دن روزہ کا امکان

ایکنا نیوز- پاکستانی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس پیر کی شام بعد از نماز عصر محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومتوں اور ضلعی سطح پر بھی کمیٹیوں کے الگ الگ اجلاس ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند آج شام نظر آنے کا قوی امکان ہے اور منگل کو ملک میں پہلا روزہ ہوسکتا ہے جب کہ ماہرین فلکیات کے مطابق چاند نظر آنے کے لیے اس کی عمر 26 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ پیر کی شام تک چاند کی عمر 36 گھنٹے ہوجائے گی۔

دوسری جانب حکومتی کوششوں کے باعث پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اتوار کی شام چاند دیکھنے کیلئے اجلاس نہیں بلایا اور وہ بھی اپنی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پیر کو ہی طلب کریں گے ۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا کہنا ہے کہ چاند کے حوالے سے کوئی بھی شہادت ملنے کی صورت میں وفاقی وزیرمذہبی امورسردار یوسف کو آگاہ کیا جائے گا۔

نظرات بینندگان
captcha