ترکی ؛ قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاری کی عمدہ پرفارمنس/ ججز کے لیے فیصلہ مشکل

IQNA

ترکی ؛ قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاری کی عمدہ پرفارمنس/ ججز کے لیے فیصلہ مشکل

9:32 - June 14, 2016
خبر کا کوڈ: 3500980
بین الاقوامی گروپ: مهدی غلام‌نژاد کے مطابق ایرانی قاری اور حافظ کی تلاوت نے ججز کو ایک اور راونڈ منعقد کرانے پر مجبور کیا

ترکی ؛ قرآنی مقابلوں میں ایرانی قاری کی عمدہ پرفارمنس/ فیصلے کو مشکل بنا دیا


ایکنا نیوز- ایرای قاری مهدی غلام‌‌نژاد نے ایکنا نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے حافظ اور قاری کی عمدہ پرفارمنس کے بعد ججز نے مقابلوں کے ایک راونڈ بڑھانے کا فیصلہ کیا

انہوں نے کہا کہ اب جمعرات کے دن حفظ اور قرآت کے فائنل راونڈ فاتح استنبول مسجد میں منعقد ہوگا

ایرانی قاری کے مطابق بدھ کے دن سات حافظوں اور سات قاریوں میں سے فاینل کے لیے تین قاری اور تین حافظ کا انتخاب ہوگا.


ایرانی نمائندے فاینل کے لیے مضبوط امیدوار

غلام‌نژاد نے بصارات سے محروم حافظ سعید علی‌اکبری کلیشمی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکا نام فاینل میں شامل کیا جاچکا ہے جبکہ میری اپنی تلاوت بھی قابل اطمینان تھی اور امید ہے کہ میرا نام بھی فاینل میں شامل ہوگا

مهدی غلام‌نژاد نے انڈونیشیاء، ملایشیاء، فیلیپاین، بحرین اور عراق کے قاریوں کی تلاوت کو بھی اہم قرار دیا

قابل ذکر ہے چوتھا بین الاقوامی قرآنی مقابلہ دس جون  سے استنبول میں شروع ہوچکا ہے جو سولہ جون  تک جاری رہے گا.


3506605
نظرات بینندگان
captcha