ترکی ؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلے اختتام پذیر/ ایرانی حافظ پوزیشن سے محروم

IQNA

ترکی ؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلے اختتام پذیر/ ایرانی حافظ پوزیشن سے محروم

8:19 - June 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3501006
بین الاقوامی گروپ: ترکی میں جاری چوتھا بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں فائنل پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا گیا / ایرانی قاری کا چوتھا مقام جبکہ ایرانی حافظ بہترین کارکردگی کے باوجود پوزیشن سے محروم رہا

ترکی ؛ بین الاقوامی قرآنی مقابلے اختتام پذیر/ ایرانی قراء پوزیشن سے محروم


ایکنا نیوز- ترکی میں جاری بین الاقوامی قرآنی مقابلہ اختتام کو پہنچا اور اختتامی تقریب جامع مسجد فاتح استانبول میں منعقد کی گئی۔

ججز کے اعلان کے مطابق ایرانی قاری مهدی غلام‌نژاد قرآت میں مقام چہارم حاصل کرنے میں کامیاب رہا جبکہ ایرانی حافظ سعید علی‌اکبری کلیشمی کے حصے میں کوئی پوزیشن نہ آسکی

رپورٹ کے مطابق حسن قرآت میں انڈّونیشیاء، فلپائن ،بحرین اور ایران بالترتیب اول تا چہارم قرار دیے گیے۔


جبکہ حفظ مقابلوں میں بنگلہ دیش، تاجیکستان، سومالیہ اور فلسطین کے نمائندے پہلی تا چہارم پوزیشن لینے میں کامیاب ہوئے اور ایرانی حافظ علی اکبری اچھی پرفارمنس کے باوجود پوزیشن ہولڈرز میں نہ آسکا۔


جمعرات کی شام کو فاینل راونڈ منعقد کیا گیا جسمیں انڈونیشیا،بحرین،کویت، کوزوو، الجزایر کے نمایندے آخری مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور حفظ میں بنگلہ دیش، قزاقستان،موریتانیہ،فلسطین ،انڈونیشیاء اور فلسطین کے نمایندے آخری مرحلے کے لیے منتخب ہوئے۔

گذشتہ ہفتے کو شروع ہونے والا مقابلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد جعمے کو اختتام پذیر ہوا اور جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے گیے ۔


3507737

نظرات بینندگان
captcha