پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، آیت اللہ کاشانی

IQNA

پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، آیت اللہ کاشانی

12:58 - June 18, 2016
خبر کا کوڈ: 3501010
بین الاقوامی گروپ:خطیب جمعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شیعہ کشی کیخلاف کچھ علماء نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، اہلسنت یہاں تک کہ پاکستان کے مسیحی بھی اہل تشیع کی حمایت کر رہے ہیں لیکن پاکستانی حکومت نے اب تک کسی قسم کا ردعمل نہیں دیکھایا
پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے، آیت اللہ کاشانی

ایکنا نیوز- سلام ٹائمز۔ آیت اللہ امامی کاشانی نے انصاف کے حصول کے لئے گذشتہ 36 روز سے جاری مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے خطبہ جمعہ میں تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شیعہ کشی کیخلاف کچھ علماء نے بھوک ہڑتال کی ہوئی ہے، اہلسنت یہاں تک کہ پاکستان کے مسیحی بھی اہل تشیع کی حمایت کر رہے ہیں لیکن پاکستانی حکومت نے اب تک کسی قسم کا ردعمل نہیں دیکھایا، تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں آیت اللہ امامی کاشانی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستانی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے قم میں بھی نماز جمعہ کے خطاب میں علامہ ناصر عباس کی بھوک ہڑتال کی حمایت کی گئی تھی اس کے علاوہ کئی دیگر مراجع عظام نے بھی بھوک ہڑتال کو جہاد کی ایک نئی قسم قرار دیا تھا۔
نظرات بینندگان
captcha