عراق؛ قرآنی مقابلوں کے نتائج کا اعلان/ کوثر العزاوی کو خراج تحسین پیش

IQNA

عراق؛ قرآنی مقابلوں کے نتائج کا اعلان/ کوثر العزاوی کو خراج تحسین پیش

8:14 - June 20, 2016
خبر کا کوڈ: 3501020
بین الاقوامی گروپ: تیرواں بین الاقوامی قرآنی مقابلہ اختتام کو پہنچا ہے اور بغداد میں اختتامی تقریب میں کامیاب قاریوں کے علاوہ قرآنی خواتین کی حوصلہ افزائی کی گئی

عراق؛ قرآنی مقابلوں کے نتائج کا اعلان/  کوثر العزاوی کو خراج تحسین پیش

ایکنا نیوز- قرآنی نیوز ایجنسی «ق»، قومی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب «صدر» سٹی میں منعقد کی گئی

تقریب میں معروف عالم دین آیت‌الله سیدحسین صدر کے علاوہ عراق کی اہم مذہبی اور قرآنی شخصیات شریک تھیں


آستان عباسی کے قاری کا پہلا نمبر

ججز کمیٹی کے مطابق آستانہ عباسی کے قاری مصطفی حمدان اول، نینوا صوبے کے قاری «سلطان نذیر»، دوم اور

آستانہ حسینی کے قاری رسول جواد کاظم سوم قرار پائے

«العراقیه» قرآنی مرکز کے سربراہ رافع العامری نے مقابلوں کے انعقاد کو قابل قرار دیا


کوثر العزاوی کو خراج تحسین پیش

تقریب میں آیت‌الله سیدحسین صدر نے انعامات تقسیم کیے جبکہ قرآنی خدمات پر قرآنی محترمہ کوثر العزاوی کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا

قومی مقابلہ «العراقیه» قرآنی مرکز کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جسمیں عراق کے مختلف علاقوں سے ۳۲ قراء شریک تھے

کمیٹی کے سربراہ «کریم یاسر»، کے علاوہ «علی الخفاجی»، «سید هاشم الجزایری» اور «سید محمد والی»، استاد «یحیی الصحاف» اور «صباح عطوان»، استاد «میثم شاکر عیدان» ، استاد «ثائر الکعبی» ججز کےفرائض انجام دے رہے تھے۔


3508528
نظرات بینندگان
captcha