رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع:آج ملک بھر میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھیں گے

IQNA

رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع:آج ملک بھر میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھیں گے

17:57 - June 26, 2016
خبر کا کوڈ: 3501063
بین الاقوامی گروپ:لاہور میں بادشاہی مسجد، داتا دربار مسجد، جامعہ اشرفیہ، جامع قادسیہ چوبرجی، مسجد وزیر خان سمیت ہزاروں مساجد میں روزے دار اعتکاف بیٹھیں گے
ایکنا نیوز- ڈیلی پاکستان کے مطابق آج پاکستان میں لاکھوں فرزندان توحید اعتکاف بیٹھیں گے۔ اس سلسلے میں لاہور ، کراچی، کوئٹہ، ملتان ، پشاور اور دیگر شہروں میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔لاہور میں بادشاہی مسجد، داتا دربار مسجد، جامعہ اشرفیہ، جامع قادسیہ چوبرجی، مسجد وزیر خان سمیت ہزاروں مساجد میں روزے دار اعتکاف بیٹھیں گے۔رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے پر روزے دار اعتکاف بیٹھے ہیں تاہم کچھ لوگ آخری تین دن اعتکاف بیٹھتے ہیں۔اعتکاف میں بیٹھنے والے مسلمان چاند نظر آنے پر اعتکاف سے اٹھتے ہیں۔
نظرات بینندگان
captcha