
ایکنا نیوز- سعودی اخبار الحیات چاپ لندن لکھتا ہے: ابن تیمیه(وہابیوں کا شیخ الاسلام) کے فتووں نے سعودی اخبارات میں طوفان برپا کردیاہے. تب کی بات ہے جب جڑواں بھایی سعودی داعشی فکر والے نے ابن تیمیه کے فتووں کے مطابق ماں کو ہلاک اور بھائی اور باپ کے قتل کی بھی کوشش کی۔
اخبار لکھتا ہے: اس سے پہلے کے داعشی جڑواں بھائیوں کے ہاتھوں قتل کی وجہ معلوم کیا جائے اکثر لوگوں کو خیال ہے کہ ابن تیمیہ جو کافر باپ کے قتل کو بیٹے کے لیے درست قرار دیتا ہے اس قتل کی وجہ لگتی ہے.
الحیات مزید لکھتا ہے: ابنتیمیه کے فقھی احکامات میں تجدید نظر کی ضرورت ہے تاکہ عصر حاضر کے مطابق انکو تبدیل جاسکے ورنہ دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں کیونکہ ابنتیمیه اور محمد عبدالوهاب ہی اصل تکفیری اور دہشت گردی سوچ کے بانی ہیں
روزنامه الجزیره ،فاطمه العتیبی سے نقل کرتا ہے کہ اهل سنت کے فقھی احکامات ہی میں شدت پسندی کی اکثرجڑیں موجود ہیں.