موریتانیہ؛حفظ و تجوید مقابلوں کا آغاز

IQNA

موریتانیہ؛حفظ و تجوید مقابلوں کا آغاز

9:46 - July 02, 2016
خبر کا کوڈ: 3501086
بین الاقوامی گروپ: حفظ و تجوید بین الاقوامی مقابلے موریتانیہ کے دارالحکومت «نواکشوت» میں شروع ہوچکے ہیں

موریتانیہ؛حفظ و تجوید مقابلوں کا آغاز


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «saharamedias.net» کے مطابق وزارت اوقاف اور وزارت تعلیم کے تعاون سے منعقدہ مقابلے میں تیونس،الجزایر،مراکش،سینیگال،گامبیا،مالی اور موریتانیہ کے نمائندے شرکت کررہے ہیں۔


بین الاقوامی مقابلہ صدر کے نام پر«محمد ولد عبدالعزیز» ایوارڈ کے عنوان سے چار دن تک جاری رہے گا۔

اسلامی امور اور تعلیم کے وزیر«احمد ولد اهل داود»، نے مقابلوں کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا: کتاب مقدس کی خدمت اور جوانوں میں قرآنی تعلیمات کی ترویج مقابلے کا اہم مقصد ہے۔


انہوں نے کہا : قرآنی جوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان میں جذبہ اخوت کو پروان چڑھانا دیگر اہداف میں شامل ہے۔


3511746

نظرات بینندگان
captcha