
ایکنا نیوز- مقابلوں میں تہران سے تعلق رکھنے والے ایران کے نمایندے حافظ «محمدرسول تکبیری» نے اچھی کارگردکی کا عمدہ مظاہرہ کیا مگر حیرت انگیز طور پر پوزیشن سے محروم رکھا گیا
الجزایر قرآنی مقابلوں کے کامیاب قراء اور حفاظ
شام کے «عمر احمد أغا» نایجیریا کی «فاطمه حسین موسی» فرانس کے «عمر عفوف» الجزایر کی «نادیة موساق» نے حفظ، تفسیر اور تجوید قرآن کے بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں اول تا چہارم مقام حاصل کیا
بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۵۶ ممالک کے نمایندے حفظ، تجوید اور تفسیر قرآن کے مقابلوں میں شریک تھے
مقابلوں میں پہلے مقام کو ایک ملین دینار،دوم ۸۰۰ هزار دینار سوم، ۵۰۰ هزار دینار انعام دیا گیا
جبکہ مقابلوں میں پہلی بار آٹھ خواتین حافظہ بھی شریک تھیں۔
مقابلوں کے ہمراہ وزارت اوقاف کے تعاون سے ۱۵ سال عمر کے نوجوانوں کا مقابلہ بھی منعقد ہوا جسمیں سطیف صوبے کے «جمانة تنشیر» تمنراست سے «بلال منصوری» اور المدینہ سے «محمد عبدالرحیم بالقاسم» اول تا سوم پوزیشن لینے والوں میں شامل ہیں۔
مقابلوں کے ججز کوبھی ایوارڈ اور عمدہ قیمتی انعامات دیے گیے۔