برطانیہ میں نماز عید منسوخ

IQNA

برطانیہ میں نماز عید منسوخ

9:38 - July 03, 2016
خبر کا کوڈ: 3501094
بین الاقوامی گروپ: نسل شدت پسندوں کی دھمکیوں کے بعد ساوتھمپٹن شہر میں نماز عید پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں نماز عید منسوخ

ایکنا نیوز- روزنامه اینڈیپنڈنٹ کے مطابق بنگلہ دیش مسلم اکیڈمی کے اعلان کے مطابق ساوتھمپٹن شہر کے مرکزی پارک میں نماز عید کا پروگرام سیکورٹی وجوہات کی بناء پر منسوخ کردیا گیا ہے

ہزاروں کا اجتماعی نماز عید پروگرام مسلم مہاجرت کے مخالفین کی دھمکیوں کے بعد منسوخ کرنا پڑا ہے۔


مذکورہ نسل پرست شدت پسند گروپ مسلماںوں کی مہاجرت ختم کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

بنگلہ دیشی اکیڈمی کے مطابق پارک میں نمازعید پروگرام منسوخ کرنے کے باوجود مساجد میں نماز عید کا پروگرام حسب معمول برقرار ہے

اسلامو فوبیا واچ تنظیم نے اس پر افسوس کا اظھار کیا ہے کہ ایک نسل پرست شدت پسند گروپ کی دھمکی کی وجہ سے ایک بڑے مذہب کے ماننے والوں کو اہم ترین مذہبی پروگرام سے محروم کیا گیا ہے۔


3512139

نظرات بینندگان
captcha