
ایکنا نیوز- نیوز ایجسنی آناتولی کے مطابق جزیرہ گوکچهآدا کے روزہ داروں نے عیسائی برادری کے ہمراہ افطار کیا.
بقائے باہمی کے جذبے کے تحت بچھائے گیے اس افطاری دسترخوان پر پانچ ہزار مسلمان اور عیسائی مہمان بنے.
جزیره گوکچهآدا کے کمشنر«محی الدین گورَل» نے افطار پارٹی سے خطاب میں کہا : مسلم-عیسائی افطار پارٹی کا اہتمام خوش آیند ہے اور اس سے مذاہب میں دوستی بڑھے گی اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مذہب و نسل کے تفریق کے بغیر لوگ محبت سے یکجا رہ سکتے ہیں.
پروگرام کے آخر میں حمد و ثنا خوانی بھی کی گیی۔