
ایکنا نیوز- عراقی مقاومتی اسلامی تحریک نُجَباء کے بیان میں کہا گیا ہے: انکے زیر زہین دہشت گرد گروپوں کو بغداد سمیت تمام علاقوں سے نابود اور انکی جڑ کے خاتمے کے لیے موصل سمیت دنیا کے ہرگوشے تک انکا پیچھا کیا جائے گا۔
انہوں نے عراق میں بدامنی کی سازش کے پیچھے آل سعود کو ذمہ دار ٹھراتے ہوئے کہا ہے: دہشت گردوں کے خاتمے کے ساتھ ان عناصر کے سیاسی مہروں کو بھی مٹانے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے عراقی حکومت فوری طور پر اقدامات اٹھائے۔
اسلامى نُجَباء تحریک کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا ہے: اس کینسر کی جڑ (آلسعود سفارت خانہ) ہے جو تمام دھماکوں کے ذمہ دار ہے۔
شيخ اكرم الكعبی نے شہدا کے درجات میں بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو بغداد کے علاقے «الکراده» میں دھماکوں کے نتیجے میں دو سو عراقی شہید ہوگئے تھے جبکہ داعش نے ذمہ داری قبول کی ہے اس حوالے سے عراق میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے
«بان کی مون» نے عید سے قبل عوامی رش والی جگہ پر دھماکوں کی مذمت کی ہے۔