یورو 2016 ؛ تماشائیوں میں قرآنی نسخوں کی تقسیم

IQNA

یورو 2016 ؛ تماشائیوں میں قرآنی نسخوں کی تقسیم

10:09 - July 05, 2016
خبر کا کوڈ: 3501109
بین الاقوامی گروپ: یورپی کپ فٹبال ٹورنامنٹ (یورو 2016) کے دوران پیرس میں ایک لاکھ قرآنی نسخے اب تک تماشائیوں میں تقسیم کیے جاچکے ہیں

یورو 2016 ؛ تماشائیوں میں قرآنی نسخوں کی تقسیم


ایکنا نیوز- اطلاع رساں ایجنسی «الخبر» کے مطابق یورو کپ کے دوران فرانس بالخصوص پیرس میں انجمن جوانان اسلام کے تعاون سے ایک لاکھ قرآن نسخوں سمیت دیگر مختلف اسلامی کتابیں تقسیم کرنے کا پروگرام مکمل کیا گیا ہے جسکا مقصد اسلام کو درست طور پر پیش کرنا ہے۔

انجمن کے جنرل سیکریٹری امحمد حنیش نے کہا کہ یہ قابل قدر کاوش ہے جسکا اہم مقصد یورپ میں اسلام کے حوالے سے نادرست تصورات کا خاتمہ ہے۔


انہوں نے کہا ہے : فٹبال شائقین قرآن نسخے بمع تفیسر وترجمہ اپنے ممالک کو واپس لوٹ جاتے ہیں اور اس خوف کی فضاء میں اسلام کے پرامن پیغامات سے روشناس ہوتے ہیں کیونکہ فرانس دہشت گردی واقعات کے بعد یہاں کے مسلمانوں کے حوالے سے لوگوں کے زہنوں میں نادرست تصورات پیدا ہوچکے ہیں۔


امحمد حنیش نے مزید کہا کہ اسلامی انجمن ۹۳ واحد تنظیم ہے جو حالیہ دہشت گردانہ واقعات کے بعد اسلام کی درست شکل پیش کرنے اور شدت پسندی سے اسلام کو مبرا دکھانے کے حوالے سے دن رات کام کررہی ہے.

ان کاوشوں میں یورو کپ کے دوران انگریزی اور فرنچ زبان میں اسلام شناسی کے حوالے سے کتاب تقسیم کرنا بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ اسلام میں خواتین کا مقام اور کردار،حضرت عیسی(ع) اور رسول اکرم(ص) کے حوالے سے کتابچے اور سی ڈیز درست اور تقسیم کیے جائیں گے۔


3512687

نظرات بینندگان
captcha