
ایکنا نیوز- شفقنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں شیعہ ادارہ اوقاف نے ایک بیان میں بلد کے علاقے میں امامزاده سید محمد (ع) کے مزار پر حملوں کی شدید مذمت کی ہے
بیان میں اسلامی اور عربی ممالک کی جانب سے حملوں پر خاموشی کو بھی قابل افسوس اور قابل مذمت قرار دیا گیا ہے۔
ادارے کے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشت گردوں اور انکے حامیوں کو آہنی مکوں سے جواب دیا جائے۔
صوبہ «صلاحالدین» میں متعدد دھماکوں میں کم از کم چالیس زائرین شہید اور ۷۴ زخمی ہوگیے تھے
امامزاده محمد بن امام علی الهادی(علیهما السلام) کے مزار کے مرکزی دروازے کے قریب تین خودکش حملوں میں مذکورہ نقصانات ہوئے ہیں۔