گجرات میں مسیحی پر توہین رسالت کا الزام

IQNA

گجرات میں مسیحی پر توہین رسالت کا الزام

13:01 - July 12, 2016
خبر کا کوڈ: 3501141
بین الاقوامی گروپ:واٹس ایپ کے ذریعے دوست کو اسلام پر توہین آمیز نظم بھیجے کے الزام میں ایک مسیحی پر توہین رسالت کے قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گجرات میں مسیحی پر توہین رسالت کا الزام

ایکنا نیوز- ڈان نیوز کے مطابق پولیس کے مطابق یاسر بشیر نے الزام لگایا ہے کہ اس کے دوست ندیم جیمز نے اسے واٹس اپ پر ایک پیغام بھیجا تھا، جس میں توہین رسالت کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایک مقامی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 'پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ندیم جیمز کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا آغاز کردیا ہے کیونکہ وہ گھر سے فرار ہوچکا ہے'۔

ایک اور پولیس عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ندیم جیمز کے رشتے داروں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ضلع گجرات میں سرائے عالم گیر کے علاقے میں مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سیکیورٹی میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، جہاں بشیر کی شکایت کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔

پولیس نے ندیم جیمز کے خلاف توہین رسالت کے تحت پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 259 سی کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha